4/06/22

مخلوق کا محبوب بننے والے اعمال: (ابن کثیر)

 

حضرت لقمان : 

حضرت عبد الله بن عمرکی روایت کرده نبی کریم کی حدیث کے مطابق حضرت لقمان علیہ السلام الله تعالی عزوجل کے ولی تھے' نبی نہیں تھے (قرطبی) حبشی قوم سے تھے، مصر کے رہنے والے تھے، حضرت ایوب یا حضرت داؤدعلیہ السلام کے زمانے کے تھے۔ بڑے علم وحکمت اور عقل و دانش کے مالک تھے۔ قرآن نے ان کی نصیحتوں کا ذکر کیا جس کو عرب والے بھی مانتے تھے اور عربی شعراء ان کی باتوں کو اپنے اشعار میں استعمال کرتے تھے جوحکمت بھری ہوتیں، انہوں نے اپنے بیٹے کو کچھ نصیحت کیں جن میں شرک کا ذکربھی کیا کہ یہ ظلم عظیم ہے۔ قرآن کفار کو بتارہا ہے کہ شرک سے صرف حضرت محمد رسول اللہ ہی منع نہیں فرماتے تمہارے حکیم لقمان رضی اللہ عنہ بھی اس کو ظلم عظیم کہتے تھے، جن کی حکمت بھری باتوں کا تم تذکرہ کرتے ہو

   


مخلوق کا محبوب بننے والے اعمال: (ابن کثیر)

(1) آنکھیں حرام چیزوں سے بند کرلو

(2) زبان بے ہودہ باتوں سے پاک رکھو

(3) حلال کھاؤ

(4) شرمگاہ کی حفاظت کرو

(۵)سچ بولو 

(۲) وعده ایفائی کرو

(۷) مہمان کی عزت کرو

(۸) پڑوسی کا خیال رکھو

(9) بے فائدہ کاموں کو چھوڑ دو

حضرت لقمان کے اقوال زرین

Labels: , ,

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home