مکھن نکلنا شروع ہوگیا حضرت محبوبِ ذات کی کرامت
عہد طفولت
مکھن نکلنا شروع ہوگیا
حضور سرکار عالی مادر زاد ولی تھے
۔ بچپن میں آپ اپنے تمام گھروں کی بالائی اتار
کرنوش فرماتے ۔ یہ بات خاندان کو گوارہ نہ ہوئی۔ انہوں نے آپ کے نانا حضرت
سید میرشرف علی شاہ صاحب سے شکایت کی، جنہوں نے آپ کو بالائی کھانے سے
روک دیا۔ آپ نے بالائی کھانا چھوڑ دی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ تمام گھروں میں مکھن نکلنا بند ہو گیا۔
اب سب نے آپ کے نانا کی منت سماجت شروع کی آپ کے نانا نے فرمایا کہ "احمد
حسین بالائی کھائے گا تو مکھن نکلےگا نانا کے فرمانے پر آپ مان گئے اور مکھن پہلے
کی طرح وافر مقدار میں نکلنے لگا۔
اللہ اللہ
آپ کے والد مکرم و معظم اعلی حضرت سیدنا نواب علی شاہ صاحب نے روڑس
کے مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے داخل کرا دیا۔ استاد صاحب نے کہا کہ
: الف آم ۔ آپ نے فرمایا۔ الف اللہ! استاد صاحب نے جب یہ الفاظ سنے تو حیرت سے کہا
کہ آج تک میں نے ایسا طالب علم نہیں دیکھا جو اس کم سنی میں ایسا باطنی شعور رکھتا ہو۔چنانچہ
آپ کے اس واقع کی دھوم روڑس اور اپنے گاؤں میں مچ گئی کہ خاندان سادات کا ایک
فرزند ارجمند بچپن سے ہی عارف ہے۔
Labels: #hazratmehbobezaat #sarkar



0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home