4/05/22

سرکار محبوب ذات کی شادی اور اولاد

  عقد مبارک

آپ کا عقد مبارک آپ کے والد مکرم حضرت قبلہ سیدنا سید نواب علی شاه

صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ۲۵ زوالحج ۱۳۳۳ھ بمطابق4 نومبر ۱۹۱۵ ء کو بٹالہ شریف

میں خاندان سادات گیلانیہ کے ایک معزز بزرگ حضرت سید مظفرعلی شاہ بن سید

رجب علی شاہ (اولاد آغا بدیع رحمة الله علیہ الدین شہید) کی دختر نیک اختر سے کیا۔

  


اولاد

ابا حضور سرکار عالی محبوب ذات قدس حضرت سید احمد حسین کی اولاد نرینہ 

پیر افضال احمد حسین، حضرت سید اقبال احمد، اور میں راقم الحروف سید افتخار 

حسین اور میرے چھوٹے بھائی سید امجدعلی شاہ صاحب ہیں۔ہماری سات ہمشیرگان تھیں۔ جوسب فوت ہو چکی ہیں ۔ ہمشیرگان میں سے

صرف سب سے بڑی ہمشیرہ صاحب اولاد ہیں ۔ اور ان کا عقد ابا حضور

کے ماموں زادحضرت سید میر عبد الغفور شاہ صاحب سے ہوا جن سے تین فرزند اور

چار بنات تولد ہوئیں۔ فرزندان کے نام سید میراں محمد افضل علی سید احسان علی اور سید اجمل شہباز محی الدین ہیں

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home