حضرت محبوبِ ذات قدس سرہٗ العزیز کی حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت محبوبِ ذات سید احمد حسین قدس سرہ العزیز رحمتہ اللہ علیہ آپ کالا باغ راولپنڈی میں اکتالیس دن کے لئے اعتکاف میں بیٹھے تو ایک دن آپ نے اپنے خلیفہ سے کہا کہ آج میں اعتکاف سے باہر آ رہا ہوں اور تم سب غرباء کے لیے کھانا تیار کرآؤ جس میں ایک سو ایک قسم کا کھانا حضرت امام حسین شہید کربلا علیہ الصلاۃ والسلام کے ایصال ثواب کے لئے ہونا چاہیے یہ دس محرم الحرام کا واقعہ ہے حضور سرکار عالی نے اپنے خلیفہ اور سب دوستوں کو فرمایا کہ آپ لوگوں کو مبارک ہو کہ اللہ تعالیٰ کے خاص ایلچی حضرت خضر علیہ السلام آئے اور انہوں نے مجھے ارشاد فرمایا کہ آپ کو اللہ تعالی نے اپنی درگاہ میں منظور کر لیا ہے سرکار عالی نے ارشاد فرمایا کہ جناب خضر علیہ سلام اپنے ہمراہ کھلانے کے لیے کھانا بھی لائے تھے جو ہم دونوں نے مل کر کھایا حضور نے جناب خضر کے متعلق فرمایا کہ وہ نہایت خوبصورت اور سفید کپڑوں میں ملبوس بزرگ تھے۔
حضور سرکار عالی قدس سرہ العزیز کی خوراک بہت کم ہوتی تھی جو ایک باسی روٹی اور دال سبزی یا چائے پر مشتمل ہوتی تھی جس کو آپ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک مرتبہ سحری کے وقت تناول فرماتے اور باقی اوقات صرف چائے پر ایک دفعہ اکتفا فرماتے خوراک اتنی سادہ اور کم ہونے کے باوجود حضور پاک کا جسم اطہر بہت طاقت والا تھا حضور سرکار عالی کے وجود اطہر پر بہت زیادہ طاقت تھی آپ کا جسم اطہر بہت مضبوط تھا آپ کبھی تھکاوٹ محسوس نہ کرتے تھے عام پیران عظام کی طرح نہ کبھی مٹھی چاپی نہ کرواتے نہ ہی دن کے وقت آپ نے کبھی آرام فرمایا صرف نماز فجر ادا کرنے کے بعد تھوڑے سے وقت کے لئے لیٹتے اور پھر اٹھ کر اپنے روز مرہ کے معمول میں مشغول ہو جاتے اکثر فرماتے تھے کہ کوئی انسان جب تک اپنے آرام و آسائش کو قربان نہ کرے وہ مخلوق خدا کی خدمت اور فیض رسائی نہیں کر سکتا آپ کئ مرتبہ نو نو مہینے 6 مہینے اور تین تین مہینے کا مسلسل روزہ رکھتے تھے مگر آپ کے جسم مبارک میں بظاہر کوئی کمزوری محسوس نہ ہوتی اور روز مرہ کے معمول میں کوئی فرق نہ آنے دیتے تھے
Labels: #hazratmehbobezaat #sarkar, #sialkot, Angel, meet, with



0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home