4/04/22

حضرت محبوب ذات کی واٹر ورکس میں ملازمت کا واقعہ

 ملازمت

واٹر ورکس میں ملازمت

1914 میں تکمیل تعلیم کے بعد حضور سرکار عالی واٹر ورکس (جوسیالکوٹ میں

پانی کی سپلائی کے لئے تیار ہورہا تھا میں ملازم ہو گئے ۔ ایک کنواں جو کہ تیار ہو

جانے کے بعد تسلی کے لئے دیکھا جانے والا تھا۔ اس کے لئے آپ کو منتخب کیا

گیا۔ آپ نیچے اترے اور ایسا غوطہ لگایا کہ تقریبا ایک گھنٹہ تک باہر نہ آئے۔

چند لمحات تو اوپر کھڑے لوگوں نے صبر کیا پھر انہیں تشویش ہونی شروع ہوئی اور

جب تشویش بے قراری میں تبدیل ہوگئی تو واٹر ورکس کے سپرنٹنڈنٹ کو

اطلاع دی گئی ۔ اس نے آتے ہی غوطہ زن کو حکم دیا کہ غوطہ لگا کر شاہ صاحب کو

تلاش کریں ۔

ابھی یہ ارادے ہو ہی رہے تھے کہ قبلہ شاہ صاحب پانی کی سطح پر نمودار

ہوئے، اوپر کھڑے تمام لوگ خوف سے اٹھ بھاگے، اتنے میں شاہ صاحب قبلہ

با حضور نہایت اطمینان کے ساتھ باہر آ کر بیٹھ گئے۔ جب آپ نے آوازیں

دے کر سب کو بلایا تو وہ لوگ خوف زدہ سے تھے ہر کوئی قریب جانے سے ڈر

رہا تھا۔ آپ نے دریافت فرمایا کیا بات ہے؟ تم مجھے حیران کن نگاہوں سے

کیوں دیکھ رہے ہو؟ واقعہ سنایا گیا تو خاموش ہو گئے اور استعفی دے کر واپس

اپنے گاؤں منڈیر سیداں تشریف لے آئے لیکن ٹھہرے نہیں واپس سیالکوٹ

چلے گئے ۔

   


Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home