4/15/22

حضور نبی کریم صلی الله علیہ و آلہ وسلم نے حضرت محبوب ذات کو قبا اور دستار بھیجی

 بعدة ملازمت

میری تحقیق کے مطابق والد محترم حضرت محبوب ذات کے انبالہ شریف کے قیام کا زمانہ آپ کی روحانیت کے معراج کا زمانہ قرار دیا جا سکتا ہے۔محبوب ذات کے منصب اور مرتبے کا انکشاف یہاں پر ہوا۔ حضور کا یہ مقام صاحب مقام ہی سمجھ سکتے ہیں ۔ مختصر الفاظ میں مقام فقر کے تینوں حروف (ف ۔ فنا بااللہ، ق   قربت رسول، ر۔ روحانیت) کا جو ہر روح ہی کا مقام ہے جو دنیا میں گنتی کے چند عظیم انسانوں کو حاصل ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دوسراعظیم مقام جو آپ کو انبالہ شریف میں ملا وہ ایک عظیم درجہ قرب رسالت کا ہے (یعنی حضور نبی کریم صلی الله علیہ و آلہ وسلم نے آپ کو قبا اور دستار بھیجی)۔



تبرکات

 جناب حاجی روشن دین صاحب اس واقعہ کو یوں بیان فرماتے ہیں کہ دوران قیام مدینہ منورہ ایک شب مجھے حضور نبی اکرم صلی الله علیہ و آلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی ۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میری طرف سے ایک دستار اور قبا سید احمد حسین شاہ کے لئے لے جاؤ اور ساتھ ہی یہ پیغام دو کہ انہیں زیب تن کریں چنانچہ میں نے حکم کی تکمیل کی اور حج بیت اللہ کی سعادت سے واپس آ کر دونوں تبرکات حضورقبلہ محبوب ذات حضرت سیداحمد حسین شاہ صاحب کی بارگاہ عالیہ میں پیش کر کے حضور اقدس رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا پیغام دیا ۔جس پر حضور قبلہ محبوب ذات قدس سرہ نے ان تبرکات کو بوسہ دیا اور آنکھوں سے لگایا۔ وہ تبرکات آج بھی دربار شریف میں محفوظ ہیں جن کی زیارت مریدین کو اکثر کروائی جاتی ہے۔انبالہ شریف میں ہر روز آپ کے ہاں بے شمارفقراء کا اجتماع رہتا ہر کوئی اپنا اپنا دامن لے کر آتا اور روشن نصیب لے کر جا تا ۔ کوئی یوم خالی نہ گیا ہو گا جس یوم دو صد سے کم انسانوں کو ظاہری اور باطنی غذا نہ ملی ھو۔

1936 کے آخر میں حضور سرکار عالی نے حضرت غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی رحمة اللہ علیہ کی منشا کے مطابق نیاز کا انتظام فرمایا۔ فیضان اور برکت کا یہ عالم تھا دو دیک تبرک سارے انبالہ شریف کے لئے کافی تھا۔

آپ کا ارشاد پاک ہے کہ قرآن کریم اور اسوۂ نبی کریم صلی اللہ  علیہ وآلہ وسلم سب سے بڑی دولت ہے اسے حاصل کر لو ۔ اللہ تعاظم و تعالی کی وحدانیت کو صحیح قلب سے تسلیم کر لو تو تم بھی صاحب کرامت ھو جاؤ گے۔

Labels:

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home